9 مئی 2012 - 11:21

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے اطلاع رسانی کے ڈاریکٹوریٹ سے نکلنے والے "گنجینہ مجمع" کا ۴۱ واں اور ۴۲واں شمارہ چھپ کر منصہ شہود پر آگیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی – ابنا – کی رپورٹ کے مطابق، رسالہ گنجینہ مجمع کے تازہ شمارے (مرداد اور شہریور ۱۳۸۹) میں شامل بعض عنوانات پاکستان میں سیلاب سے متعلق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کا بیان؛   سیلاب کے عظیم سانحے کے مختلف پہلوؤں کی چھان بین؛ ولایت کے شانہ بشانہ: اہل بیت (ع) کی محبت سے متعلق رہبر معظم انقلاب کے بیانات؛ ہاسبارا کے خوفناک سسٹم سے آشنائی؛ آسٹریلیا سے شیعہ روحانی کی غیر قانونی ملک بدری اور رد عمل ؛ شفاف مشورہ: علامہ جعفری (رہ) کی نگاہ سے امام علی (ع) کے وصیت نامے کے بعض حصوں کی وضاحت اور 'صبح کے انتظار میں' نامی تہوار کی رپورٹ شامل ہیں۔
علاوہ بر ایں موجودہ شمارے میں "علامہ فضل اللہ" پر ایک خصوصی گوشہ بھی شامل کیا گیا ہے جس میں "فضل اللہ کا معما اور نو آبادیاتی ہارن؛ دنیا کی متعدد شخصیات اور دینی اداروں کا اظہار افسوس؛ بیروت میں تدفین اور تہران میں تجلیل کی رپورٹ؛  فضل اللہ کی زندگی، کیمرے کی آنکھ سے؛ علامہ فضل اللہ کے بارے میں تین انٹرویوز اور تین یادداشتیں" جیسے موضوعات کو جگہ دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110